ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / اپنی بھلائی چاہتا ہے تو ہندوستان کو پی اوکے سونپ دے پاکستان: رام داس اٹھاؤلے

اپنی بھلائی چاہتا ہے تو ہندوستان کو پی اوکے سونپ دے پاکستان: رام داس اٹھاؤلے

Sat, 14 Sep 2019 21:22:43    S.O. News Service

چنڈی گڑھ، 14 ستمبر (ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا) کشمیر کو لے کر ہندوستان اور پاکستان میں تناؤ ختم ہونے کا نام نہیں لے رہا ہے۔اب مرکزی وزیر رام داس اٹھاولے نے کہا کہ یہ پاکستان کے مفاد میں ہے کہ وہ اپنے قبضے والا کشمیر (پی اوکے) ہندوستان کے حوالے کر دے، کیونکہ بہت سے خبروں میں یہ سامنے آیا ہے کہ وہاں کے لوگ پاکستان سے ناخوش ہیں اور وہ ہندوستان کا حصہ بننا چاہتے ہیں۔ان کا کہنا ہے کہ پاکستان آرٹیکل 370 ہٹانے کے ہندوستان کے فیصلے کو ہضم نہیں کر پا رہا ہے۔ان کی وزارت کے منصوبوں کا جائزہ لینے کے لئے چنڈی گڑھ میں جمعہ کو اٹھاولے نے کہاکہ نریندر مودی ایک جوشیلے وزیر اعظم ہیں۔انہوں نے آرٹیکل 370 کی دفعات منسوخ کرنے کا تاریخی فیصلہ لیا ہے۔پاکستان اسے ہضم نہیں کر پا رہا اور اس نے کشمیر مسئلہ اٹھانے کی ایک بار پھر ناکام کوشش کی،پاکستان کو اب پی او کو ہمیں دے دینا چاہئے اور ایسا کرنا پاکستان کے مفاد میں ہوگا۔ سماجی انصاف اور تفویض اختیار وزیر مملکت نے کہاکہ اگر وہ پی او ہمیں سونپ دیتے ہیں تو ہم وہاں بہت سے صنعت لگائیں گے،ہم پاکستان کی تجارت میں مدد کریں گے اور غربت اور بے روزگاری سے لڑنے میں بھی تعاون کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ ایسی خبریں ہیں کہ پی او میں لوگ ناخوش ہیں اور وہ ہندوستان کا حصہ بننا چاہتے ہیں۔بھارتیہ جنتا پارٹی کی اتحادی ریپبلکن پارٹی آف انڈیا کے سربراہ اٹھاولے نے کہا کہ پاکستان کو جنگی تشدد پھیلانے میں شامل نہیں ہونا چاہئے اور نہ ہی گیدڑ بھکتی دینی چاہئے۔ان کی پارٹی ہریانہ اسمبلی انتخابات لڑے گی یا نہیں یہ پوچھنے پر اٹھالے نے کہا کہ وہ 90 میں سے 10 سیٹوں پر مقابلہ کریں گے،ان کی پارٹی ہریانہ میں بی جے پی امیدوار کے خلاف کوئی امیدوار اتارے گی، یہ پوچھنے پر انہوں نے سیدھے سیدھے جواب دیا اور کہاکہ ہم کانگریس کے خلاف لڑیں گے۔
 


Share: